عمران خان فاسٹ باؤلنگ کر رہے ہیں، مشاہد اﷲ کی گفتگو واقعاتی شکل میں ہے ،اس بات کا کوئی وجود نہیں، پرویز رشید

ہفتہ 15 اگست 2015 21:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان فاسٹ باؤلنگ کر رہے ہیں، مشاہد اﷲ کی بات کا کوئی وجود نہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو ایک بیان میں سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ سینیٹر مشاہد اﷲ نے گفتگو کو واقعاتی شکل میں بیان کیا، ان کی گفتگو کا کوئی وجود نہیں، دھرنا عمران خان کی افتاد طبع کا شاخسانہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان فاسٹ باؤلنگ کرا رہے ہیں، کوشش ہے کہ وہ سیاستدان بن جائیں

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں