ایم کیوایم کے استعفوں کے حوالے سے قومی اسمبلی کا شعبہ قانون اسپیکر کو رائے دے گا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 15 اگست 2015 22:23

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 اگست 2015 ء) ایم کیوایم کے استعفوں کے حوالے سے قومی اسمبلی کا شعبہ قانون اسپیکر کو رائے دے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے دیے گئے استعفوں کے حوالے سے قومی اسمبلی کا شعبہ قانون اسپیکر کو 2 دن میں رائے فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

استعفے کی تصدیق کیلئے ہر رکن کو الگ الگ بلایا جائے گا۔ اس حوالے سے ممتاز قانون دانوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئین میں اجتماعی استعفوں پیش کرنے کا کوئی تصور نہیں ہے۔ آئین کے مطابق ہر رکن کو انفرادی طور پر پیش ہو کر استعفا دینا ہوتا ہے۔ آئین میں استعفوں کو منظور یا نا منظور کرنے کے حوالے سے بھی کوئی شق موجود نہیں ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں