ایکسپریس وے پر دن رات 4/5کی ٹولیوں میں ون ویلنگ کرتے اور موت کا کھیل کھیل کر دوسروں کوازیت دے کر نکل جاتے ہیں، کئی بچے عمر بھر کیلئے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں اور کئی عمر بھر کیلئے محتاج ہو جاتے ہیں

اسلام آباد پولیس اور آپریشن پولیس ناکام ہو چکی ہے‘ وزیر داخلہ ان کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کریں‘عوامی مطالبہ

ہفتہ 15 اگست 2015 22:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) ایکسپریس وے پر دن رات 4/5کی ٹولیوں میں ون ویلنگ کرتے اور موت کا کھیل کھیل کر دوسروں کوازیت دے کر نکل جاتے ہیں، کئی بچے عمر بھر کیلئے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں اور کئی عمر بھر کیلئے محتاج ہو جاتے ہیں، اسلام آباد پولیس اور آپریشن پولیس بری طرح ناکام ہو چکی ہے، وزیر داخلہ ان کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایکسپریس وے سرشام 4/5کی ٹولیوں میں لڑکے ون ویلنگ اور کرتب دیکھاتے ہوئے جان کی بازی ہار جاتے ہیں اور کئی عمر بھر کیلئے معذور ہو جاتے ہیں، اس کے باوجود والدین اپنے بچوں کو کنٹرول نہیں کر رہے اور دوسروں کیلئے ازیت بن رہے ہیں، ان کی وجہ سے ایکسپریس وے کئی کئی گھنٹے جام رہتی ہے، ایئرپورٹ سے فیض آباد تک ہر روز دوسروں کی مشکلات پیدا کرنے والے خود بھی شدید زخمی ہو جاتے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ تھانہ کورال، کھنہ کی پولیس گشت کرے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرے تو ان کی مجال نہیں کہ یہ سڑکوں پر آ کر تماشا دیکھائیں، پولیس کے تمام تر دعوؤں کے باوجود وفاقی دارالحکومت میں موت کا کھیل ہر روز ہوتا ہے ، منچلے نوجوان ون ویلنگ اور موٹرسائیکل پر کرتب دیکھاتے رہتے ہیں جبکہ ان کیوجہ سے کئی گاڑیوں والوں کے ساتھ لڑائی جھگڑا بھی ہوتا ہے، اسلام آباد ٹریفک پولیس جو کہ ہر وقت چوکوں میں موجود رہتی ہے اس کے باوجود کنٹرول نہیں کر سکی، وزیر داخلہ سے شہریوں نے اپیل کی ہے کہ وہ نوٹس لے کر ذمہ دارپولیس افسران سے رپورٹ طلب کریں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں