اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن‘ 10 ملزمان گرفتار ‘ اسلحہ و منشیات برآمد

ہفتہ 15 اگست 2015 22:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء ) وفا قی پولیس نے چوری، نا جا ئز اسلحہ ، شراب ومنشیا ت فروشی کی وارداتو ں میں ملو ث 10ملزمان کو گرفتار کرکے ان قبضہ سے17لیٹر کھلی شراب ، 1کلو 345گرام چرس ،اسلحہ2 پسٹل30بور ، ایک کلا شنکو ف ، ایک 12بور گن معہ ایمو نیشن چوری شدہ سا ئیکل اور مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔ ایس ایس پی اسلام آ باد ساجد کیا نی تما م ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف اس کا رروائی کو مزید مو ثر بنا یا جا ئے۔

تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ کورال پو لیس نے دوران گشت ملزم نو ر الر حمان کو گرفتار کرکے 1کلو 345گر ام چرس بر آمد کرلی۔ جبکہ دو ملزمان ملزم محمد حسین سے 12بو ر گن اور شیر افضل سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ سہا لہ پولیس نے دوران گشت ملزم محمد زبیر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے دوران گشت ملزم دانیا ل خا ن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلا شنکو ف معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

تھا نہکر اچی کمپنی پولیس نے دوران گشت ملزم ویلسن مسیح کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 17لیٹر کھلی شراب بر آمد کرلی۔ تھا نہ سبز ی منڈی پولیس نے چوری میں ملو ث دو ملزمان شان علی اور ظا ہر شاہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔تھا نہ کھنہ پو لیس نے بغیر اجا زت سلنڈر بھر ائی کر نے پر دو ملزمان محمد رضو ان اور محسن خا ن کو گرفتار کرکے ان کیخلا ف مقدما ت درج کر لیے ۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران و ملازمان کی اس اعلیٰ کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد ا نعا ما ت دینے کا ا علان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈاؤ ن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تمام تر ضر وری اقداما ت بر ؤ ے کا ر لا ئے جا ئیں۔ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقداما ت کیے جا ئیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں