خیبرپختونخواحکومت اور چین کی اورسیز انوسٹمنٹ یونین کاسرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اُٹھانے کیلئے باہمی تعاون پر اتفاق
ہفتہ 15 اگست 2015 23:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء ) حکومت خیبرپختونخوا اور چین کی اورسیز انوسٹمنٹ یونین نے خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت کے فراہم کردہ سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اُٹھانے کیلئے باہمی تعاون پر اتفاق کیا ہے یہ اتفاق رائے چین کی سرمایہ کاری یونین کے 17 رکنی وفد کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات کے دوران کیا گیا جو ہفتہ کے روزخیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی سرمایہ کاری یونین کے چیئرمین کی زیر قیادت وفد میں چین کے ماحولیات ، تعمیرات، آئل اینڈ گیس، توانائی کی پیداوار، ہاؤسنگ اور ٹرانسپورٹ کے شعبے سے تعلق رکھنے والی سرمایہ کار کمپنیوں کے نمائندے شامل تھے جبکہ خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے خیبرپختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے وائس چیئرمین سینٹر محسن عزیزکے علاوہ صوبائی سیکرٹری انرجی، پشاور انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن و آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ و کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو افسروں اور دیگر متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی چینی سرمایہ کاروں کو اس موقع پر بجلی کی پیداوار، آئل اینڈ گیس، مواصلات، ٹرانسپورٹ اور ہاؤسنگ کے شعبوں میں خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے مواقع اور بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے دستیاب ترغیبات و سہولیات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا اجلاس کے شرکاء نے چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اُٹھانے کے امکانات کا تفصیلی جائزہ لیااور اس بارے میں بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا اس سلسلے میں ایک ـ"لیٹر آف انٹینشن" پر باقا عدہ طور پر دستخط بھی کئے گئے حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے بور ڈآف انوسٹمنٹ کے وائس چیئرمین سینٹر محسن عزیز اور چینی سرمایہ کاری یونین کے چیئرمین نے اعلامیے پر دستخط کئے وفد سے باتیں کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے صوبائی حکومت کی پالیسی اور ترغیبات و سہولیات پر تفصیلی روشنی ڈالی انہوں نے بتایا کہ شمالی خیبرپختونخوامیں قدرتی آبی ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں انہوں نے بتایاکہ خیبرپختونخوا حکومت نے حال ہی میں 1470 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے 13 منصوبے سرمایہ کاری کیلئے مشتہر کئے ہیں جبکہ 500میگاواٹ کے چار مزید منصوبے عنقریب مشتہر کئے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ ان منصوبوں کی فیزبلٹی رپورٹیں بھی تیار کرلی گئی ہیں اور متعدد مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے ان منصوبوں میں گہر ی دلچسپی ظاہر کی ہے انہوں نے کہاکہ مختلف آئل کمپنیوں نے بھی صوبے کے جنوبی اضلاع میں آئل ریفاینریاں قائم کرنے کیلئے صوبائی حکومت سے رابطہ کیا ہے جبکہ آئل اور گیس کی تلاش کیلئے لکی ، کرک،مروٹ اوربسکا میں چار بلاک بھی دستیاب ہیں انہوں نے کہاکہ 83 کلومیٹر سوات موٹروے اور ہاؤسنگ کے شعبے میں دو میگا پراجیکٹ بھی رائلٹی کی بنیاد پر سرمایہ کاری کیلئے بالکل تیار ہیں جن کے لئے حصول اراضی کا عمل بھی مکمل کر لیاگیا ہے انہوں نے بتایا کہ سوات موٹر وے 40 ارب جبکہ پشاور میگا سٹی منصوبہ پر 300 ارب روپے لاگت کا تخمینہ ہے انہوں نے کہا کہ پشاور بس ٹرمینل ، ماس ٹرانسپورٹ سسٹم اور سرکلر ریلوے کے منصوبوں میں محفوظ سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا چینی سرمایہ کاروں کیلئے زیادہ محفوظ جگہ ہے کیونکہ پاکستان خصوصاً خیبرپختونخوا کے عوام چینی باشندوں کو زیادہ عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کا ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اور ایس ایچ او سلیم قریشی کی کینٹ سرکل تعیناتی ..
(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری