جسٹس جواد ایس خواجہ(کل) ملک کے 23 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے

وہ 24 دن چیف جسٹس کے عہدے پر رہنے کے بعد نو ستمبر کو 65 سال کی عمر میں سبکدوش ہو جائیں گے

اتوار 16 اگست 2015 11:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس جواد ایس خواجہ ملک کے 23 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے(کل) پیر کواپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے- وہ 24 دن چیف جسٹس کے عہدے پر رہنے کے بعد نو ستمبر کو 65 سال کی عمر میں سبکدوش ہو جائیں گے-جسٹس جواد ایس خواجہ کا ملک کی عدالتی تاریخ میں سب سے کم عرصہ چیف جسٹس پاکستان رہنے والے افراد کی فہرست میں دوسرا نمبر ہو گا ان سے پہلے چیف جسٹس محمد شہاب الدین صرف دس دن کیلئے چیف جسٹس رہے تھے-انہوں نے تین مئی 1960ء کو بطور چیف جسٹس عہدے کا حلف اٹھایاتھا اور بارہ مئی کو سبکدوش ہوئے- سب سے کم عرصے کیلئے چیف جسٹس رہنے والوں کی فرہست میں جسٹس بشیر جہانگیر تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے سات جنوری 2002ء کو چیف جسٹس ارشاد حسن خان کی ریٹائرمنٹ پر چیف جسٹس کا حلف اٹھایا تھا اور اسی ماہ کی 31 جنوری کو ریٹائر ہوئے-جسٹس شہاب الدین اور جسٹس جہانگیری محض چند دنوں کیلئے چیف جسٹس رہے جبکہ جسٹس جواد تیسرے ہوں گے - ملک کی عدالتی تاریخ میں محض چند مہینوں کیلئے چیف جسٹس رہنے والوں میں تین افراد چیف جسٹس ایس اے رحمن‘ چیف جسٹس فضل اکبر اور چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی شامل ہیں-جسٹس ایس اے رحمن یکم مارچ 1968ء سے تین جون ‘ جسٹس فضل اکبر چار جون 1968ء سے 17 نومبر تک فائز رہے جبکہ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے 11 دسمبر 2013ء کو حلف لیا اور پانچ جولائی 2014ء کو ریٹائر ہوئے-

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں