وزیراعظم محمد نواز شریف کی وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی رہائش گاہ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم کی ریسکیو کیلئے اقدامات اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت

اتوار 16 اگست 2015 13:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی رہائش گاہ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے اس واقعہ میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے گہرے دکھ ، افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے فوری طور پر ریسکیو کیلئے اقدامات اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کی بھی ہدایت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں