پاکستانی برامدات کا زوال راتوں رات نہیں ہوا ،پاکستان اکانومی واچ
اقرباء پروری، برامدی ترغیبات کا غلط استعمال بنیادی اسباب ہیں،میرٹ پر تعیناتیاں واحد حل ہے، ذمہ داروں کی کاتعین کیا جائے،ٹیکسٹائل شعبہ کے مطالبے پر روپے کی قدر کم نہ کی جائے، ڈاکٹر مرتضیٰ مغل
اتوار 16 اگست 2015 13:29
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے پاکستانی برامدات کا زوال جس نے تجارتی خسارہ بڑھا دیا ہے راتوں رات نہیں ہوا۔ اس میں اقرباء پروری، اہم اداروں میں میرٹ کی خلاف ورزی میں تعیناتیاں اور برامدی ترغیبات کا سیاسی استعمال شامل ہیں۔برامدی شعبہ کی بحالی کیلئے میرٹ پر تعیناتیاں کی جائیں اور برامدات کے زوال کی آزادانہ تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔
ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ برامدات کی کمی میں بڑھتے کاروباری اخراجات نے بھی کردار ادا کیا ہے جس میں بجلی کی قیمت میں اضافہ، توانائی بحران اور ایف بی آر کی جانب سے ریفنڈز کی عدم ادائیگی شامل ہیں۔(جاری ہے)
برامدات کیلئے ٹیکسٹائل سیکٹر کے علاوہ دیگر شعبوں پر بھی توجہ دی جائے اور ٹیکسٹائل میں خام مال کی برامد کے بجائے ویلو ایڈڈ اشیاء برامد کی جائیں تاکہ جی ایس پی کی سہولت سے خاطر خواہ فائدہ اٹھایا جا سکے۔
ٹیکسٹائل سیکٹر یورپی یونین کے علاوہ دیگر منڈیاں بھی تلاش کرے، اپنی مصنوعات کا معیار بہتر بنائے اورحکومت سے روپے کی قدر گھٹانے کے مطالبہ ترک کر دے کیونکہ ٹیکسٹائل کے شعبہ میں حریف ممالک بشمول بھارت اور بنگلہ دیش نے اپنی ٹیکسٹائل کی برامدات بڑھانے کیلئے اپنی کرنسی کی قدر نہیں گھٹائی بلکہ نتیجہ خیز اقدامات کئے۔انھوں نے کہا کہ حکومت بالواسطہ ٹیکسوں میں اضافہ، نجکاری، درامدی ایندھن پر ہوشربا محاصل ، قرضوں اور امداد کے بجائے برامدات پر توجہ دے تو صورتحال بدل سکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار