فوج نے جانوں کانذرانہ دے کر جنوبی وزیر ستان میں امن قائم کر دیا،آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن

مقامی اور غیر ملکی آئل اینڈ گیس کمپنیاں وزیرستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں،غیاث پراچہ

اتوار 16 اگست 2015 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ فوج نے وزیر ستان میں امن قائم کر دیا ہے جسکے بعد کئی مقامی اور غیر ملکی آئل اینڈ گیس کمپنیوں وہاں کام کرنے کی خواہاں ہیں۔انھیں جلد از جلد کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کیلئے تمام سہولیات دی جائیں۔ فاٹا توانائی اور قدرتی وسائل سے مالا مال علاقہ ہے جہاں کے وسائل مقامی آبادی کو روزگار اور علاقے کی ترقی کے علاوہ ملکی معیشت کو سنبھالا دے سکتے ہیں۔

غیاث پراچہ نے یہاں جارہی ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ پاک فوج ہماری خاطر اپنی جانوں کا نزرانہ دیکرشمالی و جنوبی وزیرستان میں امن قائم کر کے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے جس سے ملک بھر کے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

(جاری ہے)

بچے کھچے دہشت گرد شوال میں چھپے ہوئے اور فوج کے گھیرے میں ہیں اور وہ دن دور نہیں جب ان پر کاری ضرب لگا کر حتمی کامیابی کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا جس سے پاکستان کا شمارایک بار پھر پر امن ممالک میں ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ مقامی و غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے فاٹا میں سرمایہ کاری کے آغاز سے تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغا ہو گا۔ مختلف آئل اینڈ گیس کمپنیوں نے شمالی و جنوبی وزیرستان سمیت متعدد ایجنسیوں میں بہت سے بلاک حاصل کر رکھے ہیں جہاں ایک رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات سے زیادہ تیل موجود ہے جبکہ ٹانک کے پہاڑ گیس کے زخائر سے بھرے ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں