سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج کے نا م پر ملکی خزانے کا بے دریغ استعمال

پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں صرف ایک سال کے عرصے میں 15 شخصیات کے علاج پر 120 ملین روپے خرچ کئے گئے، یوسف رضا گیلانی نے اپنے دور میں جاوید ہاشمی کو برطانیہ میں علاج کے لئے 46 لاکھ روپے ادائیگی کی منظوری دی ۔ سینیٹر حاجی عدیل کے علاج پر 30 ہزار امریکی ڈالرز کا بل دیا گیا ۔ مخدوم امین فہیم نے امریکہ میں شدید بخار میں 11 ہزار 565 ڈالر خرچ کئے

اتوار 16 اگست 2015 13:32

سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج کے نا م پر ملکی خزانے کا بے دریغ استعمال

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج کے نا م پر ملکی خزانے کا بے دریغ استعمال کیا گیا ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے گزشتہ دور حکومت میں صرف ایک سال کے عرصے میں 15 شخصیات کے علاج پر 120 ملین روپے خرچ کئے گئے ۔ ایک بیوروکریٹ نے نامعلوم بیماری کے لاکھوں روپے وصول کئے ۔ یوسف رضا گیلانی نے اپنے دور میں جاوید ہاشمی کو برطانیہ میں علاج کے لئے 46 لاکھ روپے ادائیگی کی منظوری دی ۔

سینیٹر حاجی عدیل کے علاج پر 30 ہزار امریکی ڈالرز کا بل دیا گیا ۔ مخدوم امین فہیم نے امریکہ میں شدید بخار میں 11 ہزار 565 ڈالر خرچ کئے ۔ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید پر قاتلانہ حملہ کے بعد علاج پر کیا جاتا ہے ۔46 لاکھ روپے خرچ ہوئے ایک رپورٹ کے مطابق خوشنود اختر لاشاری کے یوسف رضا گیلانی کے پرنسپل سیکرٹری کے ناطے 68 لاکھ روپے ایسی بیماری پر خرچ کرائے جس کا نام کاغذات تک میں درج نہیں ۔

(جاری ہے)

2012 میں گریڈ ایک کے سرکاری افسر مصدق کے علاج پر 64 لاکھ ، او پ ایف کے سابق سیکرٹری اسلم پر 16 لاکھ خرچ کئے گئے ۔ ملالہ یوسف زئی کے علاج پر 2012-13 میں برطانیہ میں کم از کم 4 کروڑ روپے خرچ کئے تھے مسلم لیگ (ق) کی شہناز شیخ کو کمر کی تکلیف پر 30 لاکھ روپے خرچ کئے گئے ۔ مخدوم شہاب الدین پر 2010 میں 11 لاکھ روپے علاج کے لئے خرچ کئے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں