حکومت نے مشاہد اللہ خان کے بیان پر فی الحال جوڈیشل کمیشن بنانے کا ارادہ ملتو ی کر دیا

اتوار 16 اگست 2015 13:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء)وفاقی حکومت اپنے سابق وزیر مشاہد اللہ خان کے بیان پر فی الحال جوڈیشل کمیشن بنانے کا ارادہ نہیں رکھتی ۔ جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ سابق وفاقی وزیر کے وضاحتی بیان کے بعد ہی کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ وفاقی حکومت مشاہد اللہ کے بیان بارے کمیشن بنانے کا فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ فی الحال مشاہد اللہ خان کو سنا جائے اگر ضروری ہوا تو قانونی ماہرین کی مشاورت کے بعد ہی جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کرے گی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں