سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو نئی سیاسی جماعت کے اغراض و مقاصد ، منشور اور دستور کے ڈرافٹ پیش

اتوار 16 اگست 2015 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو نئی سیاسی جماعت کے اغراض و مقاصد ، منشور اور دستور کے ڈرافٹ پیش کر دیئے گئے ۔ سابق چیف جسٹس نے بعض نکات حذف کرنے کی ہدایت کر دی ، رواں ہفتے منشور کا ڈرافٹ منظور کئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے ک سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی 39 رکنی وکلاء اور دیگر خواتین و حضرات پر مشتمل ٹیم نے کئی رو کی شبانہ روز کاوشوں اور مشاورت سے تیار کردہ نئی سیاسی جماعت کے اغراض و مقاصد ، منشور اور دستور کا ڈرافٹ سابق چیف جسٹس کو پیش کر دیا ہے جنہوں نے 35 نکات میں 9 نکات کو حذف و ترمیم کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد یہ نکات ازسرنو مشاورت کے بعد شامل کئے جائیں گے سابق چیف جسٹس تمام تر ڈرافٹ کا جائزہ لے کر اس کی منظوری کا فیصلہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں