اسلام آباد ،سپریم کورٹ لاپتہ افراد کے مقدمے کی سماعت 21 اگست کو کرے گی

اتوار 16 اگست 2015 15:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) نامزد چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے رواں ہفتے لاپتہ افراد کے مقدمے کو بھی کازلسٹ کا حصہ بنایا ہے اور جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ پیر قنبر شاہ بنام فیڈریشن اور زین العابدین بنا فیڈریشن لاپتہ افراد کے مقدمے کی سماعت کریں گے اور یہ مقدمہ ان کے چیف جسٹس پاکستان بننے کے بعد فوری طور پر لگایا جانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور آمنہ مسعود جنجوعہ سمیت لاپتہ افراد کے لواحقین نے ان پر جو امیدیں وابستہ کی ہیں شائد ان کی تکمیل کا وقت آگیا ہے۔ 21 اگست کو لاپتہ افراد کے مقدمے کی سماعت ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں