اسلا م آباد،پولیس نے افغا نی ملزم سمیت 3 رکنی کا ر چور گروہ گرفتارکرلیا،2مسروقہ کا ریں بر آمد

اتوار 16 اگست 2015 16:14

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) پولیس کے اینٹی کا ر لفٹنگ سیل نے کا ر چوری کی وارداتو ں میں ملو ث گر وہ کے3ملزمان کو ایک افغا نی سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے2چوری شدہ کا ریں بر آمد کرلی۔ملزمان چوری شدہ کا ریں چارسدہ ،پشاور اور دیگر علا قوں میں لے جا کر فروخت کر تے تھے ۔دیگر ملزمان کی گرفتار ی کے لیے بھی چھا پے مار ے جا رہے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم کی اعلیٰ کا رکر دگی پر انہیں تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کر تے ہو ئے کہا کہ جو بھی پولیس افسر اچھی کارکردگی دکھا ئے گا اس کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی۔تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی اسلام آ باد ساجد کیا نی کی خصوصی ہد ا یا ت پر ا یس پی انو سٹی گیشن کیپٹن ( ر ) محمد الیا س نے کا ر چوری کے انسداد ، ملزمان کی گرفتار ی اور مسروقہ کا روں کی بر آمد گی کے لیے انچار ج کا ر سیل انسپکٹر عبد الستار شاہ ،نو راللہ، حبیب اللہ اے ایس آئیز اور کنسٹیبلا ن عبد الرؤ ف نشا د خا ن قمر سجا د پر مشتمل پولیس ٹیمیں تشکیل دیں ۔

(جاری ہے)

پولیس ٹیمو ں نے کا ر چوری کی وارداتو ں میں ملو ث گر وہ کو ٹر یس کرکے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان میںآ دم خا ن عرف عزیز افغا نی سکنہ خو ست با زار افغا نستا ن ، نو ر اللہ ولد امان اللہ سکنہ تحصیل وضلع پشاور اورمحمد بلا ل سکنہ تحصیل وضلع پشاور شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے2مسروقہ کا ریں بر آمد کرلی ہیں ۔ ان میں ایک ہنڈ ا گا ڑ ی اور ایک سوزوکی مہر ان کا ر شامل ہے ۔

ملزمان نے یہ کا ریں ، تھا نہ آ بپا رہ اور تھا نہ شالیمار کے علا قوں سے چوری کیں تھیں جن کے متعلق مقدمہ نمبر 269مو ر خہ11-6-2015زیر دفعہ 381-A/413/411 ت پ تھانہ آ بپا ر ہ اور مقدمہ نمبر 191مو ر خہ4-6-2015زیر دفعہ 381-A/411ت پ تھا نہ شالیمار درج ہیں ۔ ملزمان کو مجا ز عدالت میں پیش کرکے تین یو م ریما نڈ جسما نی حا صل کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے راولپنڈی اور اسلام آ باد میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے ۔

ملزمان چوری شدہ کا ریں چارسدہ ،پشاور اور دیگر علا قوں میں لے جا کر فروخت کر تے تھے دیگر ملزمان کی گرفتار ی کے لیے بھی چھا پے مار ے جا رہے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیموں کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اورنقدانعاما ت دینے کا اعلا ن کر تے ہو ئے کہا شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے اور جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی میں کر دار ادا کر نے والے پولیس افسر کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی ۔

انہو ں نے کہا کہ پولیس ٹیم کے لیے آئی جی اسلام آ باد سے بھی خصوصی انعاما ت کی سفارش کی جا ئے گی ۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ پٹر ولنگ کو مز ید سخت کر یں اور جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کا رروائی کومزید مو ثر بنا ئیں ۔ کا ر اور مو ٹر سائیکل چوری کے انسداد کے لیے ٹھو س اقداما ت کیے جا ئیں تا کہ ملزمان کو رنگے ہا تھو ں گرفتار کیا جا سکے کا ر اورمو ٹر سائیکل چوری کی اطلا ع ملتے ہی تما م پولیس افسران شہر کے خا رجی راستو ں پر بھی چیکنگ کو یقینی بنا ئیں۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پویس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت ہر گز برداشت نہیں کیا جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں