حمید گل پختہ نظر یاتی سوچ رکھتے تھے، کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی مرحوم کا خواب تھا، فاروق رحمانی

اتوار 16 اگست 2015 16:51

اسلام آباد ۔(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) جموں وکشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹننٹ جنرل (ر) حمید گل کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم پاک فوج کے ایک عظیم جنرل تھے جنکی نظریاتی سوچ انتہائی پختہ تھی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہ حمید گل انتہائی محب وطن تھے اور 1990کی دہائی کے ابتدائی برسوں میں اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے ایک نظر یاتی شخص کے طور پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ حمید گل نے اپنی ریٹائرمنٹ کے بعددجدوجہد آزادی کشمیر میں گہری دلچسپی لی اور کشمیر کے حوالے سے منعقدہ ہونے والے مختلف پروگراموں میں انتہائی پرمغزتقاریر کرتے رہے۔ محمد فاروق رحمانی نے کہ جموں وکشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی مرحوم کا خواب تھا لیکن وہ اپنی زندگی میں یہ خواب بدقسمتی سے پورا ہوتے نہ دیکھ پائے۔ انہوں نے کہا کہ حمید گل کی وفات سے پاکستان میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے جسے آسانی سے پر نہیں کیا جاسکے گا۔ محمد فاروق رحمانی نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور غم زدہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں