مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے حق میں نعرے کا جواب نہ ملنے پر کٹھ پتلی وزیر کو سخت خفت کا سامنا

اتوار 16 اگست 2015 16:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) مقبوضہ کشمیرمیں کٹھ پتلی وزیر سکھ نندن کما رکو بھارت کے یوم آزادی کے موقع پرمنعقدہ ایک تقریب میں اس وقت شرمندگی کاسامنا کرنا پڑا جب انہوں نے بھارت کے حق میں نعرہ لگایا اور تقریب میں بیٹھے لوگوں میں سے کسی نے جواب نہیں دیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع بارہمولہ کی پولیس لائنز میں پیش آیاجب کٹھ پتلی وزیر نے پرچم کشائی کی سرکاری تقریب سے خطاب کرنے کے بعدتین بار ” بھارت ماتاکی“ کا نعرہ لگایا لیکن تقریب میں موجود لوگوں ،سکول بچوں، سرکاری فورسز اور آفیسرز میں سے کسی نے بھی جواب نہیں دیا۔

جس پر وزیر نے کہا ”کہ کیا یہاں میرے سوا کوئی نہیں ہے جو میرے نعرے کا جواب دیتا“۔اس موقع پر نام نہاد اسمبلی کے ارکان محمد عباس وانی،یاور دلاور میر، جاوید حسن بیگ ،بارہمولہ کے ڈپٹی کمشنر ، بی جے پی رہنما میرمشتاق اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران ، پولیس ، سی آر پی ایف اور فوجی اہلکاربھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں