دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے حوصلے پست نہیں کرسکتے،وزیراعظم
صدر، وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجاب کی شدیدمذمت،وفاقی وزیر داخلہ ، وزیر اطلاعات، گورنرووزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ، گورنر پنجاب ، چیئرمین سینٹ ، سپیکر قومی اسمبلی کی سانحہ اٹک کی مذمت عمران خان ،سراج الحق ، آصف زرداری ، فضل الرحمان ، الطاف حسین ، چودھری شجاعت ، شیخ رشید ، محمود اچکزئی ، آفتاب شیر پاؤ ، اسفندر یار اور دیگر سیاسی جماعتوں کی بھی مذمت
اتوار 16 اگست 2015 17:08
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر خودکش حملے میں کرنل (ر) شجاع خانزادہ سمیت 10 افراد کی شہادت اور 15 افراد زخمی ہونے پر صدر ، وزیر اعظم ، وزیر اعلی پنجاب ، وفاقی وزیر داخلہ ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ، گورنر خیبرپختونخوا ، گورنر پنجاب ، وزیر اعلی خیبرپختونخوا ، چیئرمین سینٹ ، سپیکر قومی اسمبلی ،وزیر داخلہ بلوچستان سمیت ملک کی سیاسی قیادت نے سانحہ اٹک کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز اٹک کی تحصیل حضرو کے علاقے شادی خان گاؤں میں صوبائی وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پنجاب کے صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ ، ڈی ایس پی سید شوکت شاہ سمیت 10 افراد شہید جبکہ 15 شدید زخمی ہو گئے ۔(جاری ہے)
وزیر اعظم نواز شریف سمیت ملک کی اعلی سیاسی قیادت نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔ ملک سے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ سے مکمل تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ۔اس موقع پر ملک کی تمام سیاسی قیادت جن میں عمران خان ،سراج الحق ، سابق صدر آصف علی زرداری ، مولانا فضل الرحمان ، الطاف حسین ، چودھری شجاعت حسین ، شیخ رشید احمد ، محمود خان اچکزئی ، آفتاب شیر پاؤ ، اسفندر یار ولی خان اور دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین نے دھماکے اورہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کرنل (ر ) شجاع خانزادہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور مذمتی بیانات میں کہا ہے کہ شجاع خانزادہ کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی ۔ ملک کے لئے ان کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔جو کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی اور کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرے اور ان کو منطقی انجام تک پہنچائیں تاکہ ملک میں امن قائم ہو ۔وزیر اعظم ، صدر اور تمام سیاسی رہنماؤں سانحہ اٹک میں جاں بحق افراد کی دعا کی اور لواحقین کو اس مشکل کی گھڑی میں صبر کی تلقین کیمتعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اسلام آباد پولیس نے تھانہ کھنہ کے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشن کے دوران 8 مشکوک افراد کو گرفتار ..
اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کی کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت ، قیمتی انسانوں جانوں کے ضیاع ..
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے ..
ملک کے اہم اقتصادی اشاریے معیشت میں بہتری کی عکاسی کررہے ہیں،امیدہے موڈیز جلد ملک کی کریڈٹ ریٹنگ میں ..
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات ..
صدر مملکت آصف علی زرداری کی جسٹس فضل سبحان، جسٹس شاہد خان اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال کی بطور ایڈیشنل ..
صدر مملکت آصف علی زرداری کی قائم مقام چیف جسٹس، جسٹس اشتیاق ابراہیم کو پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس ..
صدر مملکت کی جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ قائم مقام چیف جسٹس ہائی کورٹ بلوچستان کو مذکورہ عدالت کا چیف جسٹس ..
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ..
ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)
رانا ثناء اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت