مبینہ خودکش حملہ آور کے کچھ اعضا ملے ہیں، نادرا کو بھجوادیے، چوہدری نثار

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 16 اگست 2015 20:17

مبینہ خودکش حملہ آور کے کچھ اعضا ملے ہیں، نادرا کو بھجوادیے، چوہدری نثار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16اگست۔2015ء) وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ شجاع خانزادہ کے ڈیرے سے ملنے والی ایک ناقابل شناخت لاش دہشت گرد کی ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ اٹک میں وزیرداخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کے ڈیرے کے ملبے سے ایک ناقابل شناخت لاش ملی ہے، جس کی انگلیوں کے نشانات تصدیق کے لیے نادرا کو بھجوا دیے گئے ہیں۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ یہ اعضاء مشتبہ خودکش حملہ آور کے ہوسکتے ہیں، انہوں نے ہدایت کی کہ نادرا کے دفاتر فوری طور پر کھول کر شناخت کا عمل مکمل کیا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں