اسلام آباد: جسٹس جواد ایس خواجہ نے پاکستان کے نئے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 17 اگست 2015 10:45

اسلام آباد: جسٹس جواد ایس خواجہ نے پاکستان  کے نئے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 اگست 2015 ء): جسٹس جواد ایس خواجہ نے پاکستان کے 23 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی جہاں صدر مملکت ممنون حسین نے جواد ایس خواجہ سے پاکستان کے 23 ویں چیف جسٹس کا حلف لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، نیول چیف ایڈمرل ذکا اشرف اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کے علاوہ وفاقی وزراء، چاروں صوبائی گورنر اور سپریم کورٹ کے ججز بھی موجود تھے۔


واضح رہے کہ جسٹس جواد ایس خواجہ 24 روز تک چیف جسٹس رہیں گے اور 9 ستمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے، جسٹس جواد ایس خواجہ کے بعد جسٹس انور ظہیر جمالی 10 ستمبر کو چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے۔ گذشتہ روز جسٹس ناصر الملک اپنی مدت ملازمت کی معیاد ختم ہونے کے بعد عہدے سے ریٹائرہو گئے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں