جسٹس جواد ایس خواجہ نے چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا،تقریب میں وزیراعظم ، وفاقی وزراء، جج صاحبان، چیئرمین سینیٹ، ارکان پارلیمنٹ، مسلح افواج کے سربراہان اور سینئر حکام کی شرکت ،صدرو وزیراعظم نے مبارکباد دی

پیر 17 اگست 2015 12:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) جسٹس جواد ایس خواجہ نے پیر کو نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا، صدر ممنون حسین نے ان سے حلف لیا ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آف پاکستان کی حلف برداری کی تقریب پیر کی صبح ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم محمد نواز شریف، وفاقی وزراء اسحاق ڈار اور پرویز رشید ، جج صاحبان، چیئرمین سینیٹ، ارکان پارلیمنٹ، مسلح افواج کے سربراہان اور سینئر حکام نے شرکت کی ۔ صدر مملکت اور وزیراعظم نے عہدہ سنبھالنے پر نئے چیف جسٹس کو مبارکباد دی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ جسٹس ناصرالملک کی ریٹائرمنٹ کے نتیجہ میں نئے چیف جسٹس بنے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں