اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف سے مستعفی وزیر و سینیٹر مشاہد اللہ کی ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 17 اگست 2015 12:25

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 اگست 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف سے مستعفی وزیر و سینیٹر مشاہد اللہ نے ملاقات کی . ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی. ذرائع کے مطابق ملاقات میں مشاہد اللہ نے غیر ملکی ادارے کو دئے گئے انٹر ویو سے متعلق وضاحت پیش کی.

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مشاہد اللہ نے مالدیپ کے دورے کے دوران ہی اپنا استعفیٰ وزیر اعظم نواز شریف کو بھجوا دیا تھا جسے وزیر اعظم نے منظور کر لیا تھا. واضح رہے کہ مشاہد اللہ نے غیر ملکی ادارے کو دئے گئے ایک انٹرویو میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی پر حکومت پر قبضے کے الزامات عائد کیے تھے.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں