جشن آزادی فٹ بال میچ کیلئے اسو اکیڈمی اور ماڈل ٹاؤن اکیڈمی کی ٹیموں کا اعلان

پیر 17 اگست 2015 12:30

جشن آزادی فٹ بال میچ کیلئے اسو اکیڈمی اور ماڈل ٹاؤن اکیڈمی کی ٹیموں کا اعلان

اسلام آباد ۔(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء)جشن آزادی فٹ بال میچ کیلئے اسو اکیڈمی اور ماڈل ٹاؤن اکیڈمی نے ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 22 اگست کو شام ساڑھے پانچ بجے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسو فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں میں شہیر، جمال ناصر، داور، فبیح وسیم، محسن، اذان حلیم، عبدالمحیط، عبدالنفی، محسن علی، عبدالرفیع، حمزہ عارف اور حمزہ حیدر شامل ہیں جبکہ جہانزیب منیجر اور کاشف اکبر کوچ ہونگے، ماڈل ٹاؤن اکیڈمی کے کھلاڑیوں میں فرقان حسین بخاری، عبداللہ، قمر زمان، محمد، مریم، محمد سلر، عزفہ، علی احمد، عبدالرفیع، منیب اور عبداللہ شامل ہیں جبکہ منیجر عثمان یامین اور کوچ صدیق بنگش ہونگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں