اسلام آباد : اٹک خود کش دھماکہ، شاہد مسعود حکومت پر برس پڑے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 17 اگست 2015 12:38

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 اگست 2015 ء) : اٹک خود کش دھماکے پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود حکومت پر آگ بگولا ہو گئے. تفصیلات کے مطابق بجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک تشویشناک بات ہے کہ صوبائی وزیر داخلہ کو دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں . انہوں نے بتایا کہ شجاع خانزادہ نے بار ہا اس بات کا اظہار کیا کہ انہیں مختلف افراد سے دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی سکیورٹی کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے.

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد مسعود نے حکومت پر برستے ہوئے کہا کہ ایک اچھے انسان کو سکیورٹی اور پروٹوکول فراہم نہیں کیا جا رہا جبکہ پنجاب حکومت کے وزرا، وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے بھی حرام خوروں کو بیٹھے بٹھائے 50، 50 گاڑیوں کا پروٹوکول دیا جاتا ہے. بچوں تک کو ایسی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے جیسے ان کو امریکہ یا روس اٹھا کر لے جائیں گے، حکومت پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کرے ان کو اٹھا کر لے ہی جائیں.

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں