وزیر اعظم نواز شریف نے انسانی حقوق سیکرٹریٹ بنانے کی منظوری دے دی

سیکرٹریٹ انسانی حقوق سے متعلق عالمی معاہدوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیگا

پیر 17 اگست 2015 14:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے انسانی حقوق سیکرٹریٹ بنانے کی منظوری دے دی سیکرٹریٹ انسانی حقوق سے متعلق عالمی معاہدوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے منظور کر دہ انسانی حقوق کا سیکرٹریٹ مستقل بنیادوں پر کام کرے گا ، انسانی حقوق کے لئے ایک خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹریٹ انسانی حقوق سے متعلق عالمی معاہدوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گا تاکہ وقت کے بدلتے جدید تقاضوں کے ساتھ جرائم کی تحقیقات اور پراسیکیوشن کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔وزارت قانون نے نظام انصاف کو موثر بنانے اور انسانی حقوق کے حوالے سے اصلاحات پر مبنی سمری وزیر اعظم کو بھجوائی تھی جس کی روشنی میں وزیراعظم نواز شریف نے انسانی حقوق سیکرٹریٹ بنانے کی منظوری دی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں