سپریم کورٹ میں سینیٹر مشاہد اللہ کے بیان پر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے درخواست دائر

پیر 17 اگست 2015 14:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) سپریم کورٹ میں سینیٹر مشاہد اللہ کے بیان پر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ مشاہد اللہ کے بیان پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، اگر مشاہد اللہ کے بیانات غلط ہیں تو ان کے اور خواجہ آصف کے خلاف کاروائی کی جائے، درخواست میں وفاقی حکومت، مشاہد اللہ، خواجہ آصف، سابق ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر الاسلام اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی کو فریق بنایا گیا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں