ڈیموں کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے بجلی کا بحران بڑھنے کا خدشہ

پیر 17 اگست 2015 15:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) ڈیموں کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے بجلی کا بحران بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک کے ذریعہ ایک لاکھ میگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے مگر پالیسیوں میں تسلسل نہ ہونے اور فنڈنگ کی عدم دستیابی کے باعث ہائیڈرو الیکٹرک سے 6 ہزار 919 میگاواٹ ہی بجلی حاصل کر سکا ہے ۔

(جاری ہے)

توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت تیل کی درآمد اور توانائی کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے بڑے ذخائر بنانے پر توجہ دے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں پانی جمع کرنے کی صلاحیت 14 ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ یہ سالانہ 117 ملین ایکڑ فٹ بنتی ہے مگر ڈیم نہ ہونے کی وجہ سے 15 ملین ایکڑ فٹ پانی ضائع ہو رہا ہے اس وقت پاکستان میں دو بڑے ڈیم تربیلا اور منگلا ہیں ۔

تربیلا ڈیم 1977 میں تعبیر ہوا اور اس کی پانی جمع کرنے کی صلاحیت 9.4 ملین ایکڑ فٹ کی بجائے 6.4 ملین ایکڑ فٹ رہ گئی ہے جبکہ منگلا ڈیم کی انفراسٹرکچر پروجیکٹ کی وجہ سے صلاحیت 3 ملین ایکڑ فٹ سے 7.4 ملین ایکڑ فٹ ہو چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں