لائیو کوریج کی شکایت ، متعدد سینیٹ کمیٹیوں نے دفاتر کے قیام کے لئے جگہ کی تلاش شروع کر دی

چیئرمین سینیٹ کی تمام کمیٹیوں کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

پیر 17 اگست 2015 15:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) سینیٹ کی متعدد سٹینڈنگ کمیٹیوں نے کارروائی کی براہ راست کوریج کے لئے دفاتر قائم کرنے کی تلاش شروع کر دی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کم ترقی یافتہ علاقوں کی سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی کے سربراہ عثمان کاکڑ نے یہ شکایت کی تھی کہ ان کی کمیٹی کو میڈیا کم کوریج دے رہا ہے جس پر چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے سینٹ آف پاکستان میں میٹنگ طلب کی تھی جس میں کمیٹیوں کے چیئرمین نے شرکت کی اور چیئرمین سینٹ نے کمیٹیوں کے چیئرمینز کے تحفظات سنے اور کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ وہ ان کے تمام مسائل کو جلد از جلد حل کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ حکومت سے مذاکرات کرے گی کہ وہ پارلیمنٹ کی عمارت میں دفاتر قائم کرنے کے لئے جگہ فراہم کرے انہوں نے کہا کہ انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے سامنے بھی یہ نکتہ اٹھایا ہے اور انہوں نے سینٹ کے تمام مسائل کو حل کرنے اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینٹ نے کہا کہ تمام سینٹ ارکان اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ۔ عدم موجودگی کی صورت میں اپنی چھٹی کی درخواست دیا کریں ۔ جس کے بعد ان کی چھٹی کی درخواست کو ویب سائیٹ پر چڑھایا جائے گا ۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ سینٹ عنقریب ایک انٹرن شپ پالیسی متعارف کرائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سٹینڈنگ کمیٹیز کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ متعلقہ وزارت کے وزیر کو طلب کر سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں