اسلام آباد : خواجہ آصف کو ن لیگ میں کیوں رکھا گیا ہے، طلال چوہدری پہلے کیا کرتے تھے؟؟؟ شیخ رشید نے انکشافات کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 17 اگست 2015 15:39

اسلام آباد : خواجہ آصف کو ن لیگ میں کیوں رکھا گیا ہے، طلال چوہدری پہلے کیا کرتے تھے؟؟؟ شیخ رشید نے انکشافات کر دئے

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 اگست 2015 ء) : شیخ رشید نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ن لیگ نت خواجہ آصف کو چوہدری نثار کے لیے پارٹی میں رکھا ہوا ہے. شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار اور خواجہ آصف ایک دوسرے سے سلام دعا نہیں لیتے. ان کی پارٹی میں پھوٹ پڑ چکی ہے.

(جاری ہے)

اس کا واضح ثبوت عابد شیر علی کے والد کا بیان ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے 20 بندے مارے ہیں اور میرے بیٹے کو بھی مارے گا. انہوں نے طلال چوہدری سے متعلق کہا کہ طلال چوہدری جو اتنا اکڑتے ہیں یہ اور ان کے چچا جلوس میں چودھری پرویز کے آگے ڈانس کیا کرتے تھے.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں