تجارت اور توانائی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کیلئے ایرانی وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا

پاک ایران آزاد تجارتی معاہدے پر بات کی جائے گی

پیر 17 اگست 2015 16:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) تجارت اور توانائی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے لیے ایرانی وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا، پاک ایران آزاد تجارتی معاہدے پر بات کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اقتصادی پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد ایران پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے، جس کے پیش نظر ایرانی وزیر تجارت کی سربراہی میں ایک تجارتی وفد پچیس اگست کو پاکستان کا پہنچے گا، دورے کے دوران وفد پاکستانی حکام سے ملاقات کرے گا، جس میں آزاد تجارتی معاہدے کے تحت تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا جائے گا، ایران سے درآمدی بجلی کے معاہدے پر بھی بات کی جائے گی۔

واضح رہے دونوں ممالک باہمی تجارت کے فروغ کے لیے پانچ سالہ تجارتی منصوبے کے لیے بھی رضامند ہیں۔ جس کے ذریعے دوطرفہ تجارتی حجم ایک ارب ڈالر سے پانچ ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں