نیلم جہلم منصوبے کیلئے فنڈز ستمبر میں ملنے کا امکان

پیر 17 اگست 2015 16:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) نو سو انہتر میگاواٹ کے نیلم جہلم منصوبے کے لیے فنڈز ستمبر میں ملنے کا امکان ہے، منصوبہ دو ہزار سترہ کے اوائل میں مکمل کیا جائے گا، لاگت کا تخمینہ چار ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نو سو انہتر میگاواٹ کے حامل نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے کو دو ہزار سولہ کے آخر میں مکمل کیا جانا تھا، تاہم فنانسرز کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث منصوبہ تعطل کا شکار ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر منصوبے کی فنانسنگ کے لیے اسٹیک ہولڈرز اور بین الااقومی فنانسرز سے مشاورت جاری ہے جس کے باعث ستمبر تک فنڈز ملنے کا امکان ہے، بینک آف چائنا منصوبے کے لیے ستاون کروڑ ڈالر دینے پر رضامند ہوگیا، جبکہ واپڈا بھی سکوک بانڈز کے ذریعے سو ارب روپے فراہم کرے گا۔

واضح رہے منصوبے کی لاگت کا ابتدائی تخمینہ ایک ارب اسی کروڑ ڈالر تھا، جو تاخیر کے سبب بڑھ کر چار ارب اکیس کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں