آرمی پبلک سکول کے سانحہ نے ملک کو تبدیل کر دیا ، اہم فیصلے ہوئے،دہشت گردوں کی سرکو بی کیلئے اتفاقِ رائے پیدا ہوا

صدر مملکت ممنون حسین کی پشاور کے شہدا کے ورثا سے بات چیت

پیر 17 اگست 2015 16:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آرمی پبلک اسکول کے سانحہ نے پورے ملک کو تبدیل کر دیا اس کے نتیجے میں اہم فیصلے ہوئے اور دہشت گردوں کی سرکو بی کے لئے قومی اتفاقِ رائے پیدا ہوا۔

(جاری ہے)

وہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کے ورثاء سے بات چیت کررہے تھے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول کے معصوم شہدا کی قربانی کی قدر وطنِ عزیز کا ہر شہری کرتا ہے اور اُن کے ورثاء کو بلندمقام حاصل ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ شہداکے خاندانوں کے لیے مالی معاونت کے پیکج کے تحت ورثا کی مدد کی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں