اسلام آباد : پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات، صوبائی حکومتوں سے معذرت کر لی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 17 اگست 2015 16:42

اسلام آباد : پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات، صوبائی حکومتوں سے معذرت کر لی۔

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 اگست 2015 ء) : سندھ اور پنجاب کے چیف سیکرٹریز نے اکتوبر سے پہلے صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کروانے سے معذرت کرلی. تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا محمد خان کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے ممبران سمیت پنجاب اور سندھ کے چیف سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں صوبائی حکومتوں نے موقف اختیار کیا کہ سیلاب کے باعث بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار یا تاخیر سے کروانا مجبوری ہے اور انتخابات اکتوبر سے پہلے نہیں کروائے جاسکتے۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں سیلاب کے باعث انتخابی عملہ دستیاب نہیں اس لئے انتخابات اکتوبر سے پہلے نہیں کروائے جاسکتے جبکہ چیف سیکرٹری سندھ نے موقف اختیار کیا کہ صوبے میں سیلابی صورتحال ہے اور بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی عملہ انتظامیہ سے لیا گیا ہے جسے بروقت تربیت نہیں دی جاسکی. علاوہ ازیں سندھ لوکل گورنمنٹ بل 2015ء بھی آخری مراحل میں ہے جس کی منظوری کے بعد انتخابات کے لئے تیار ہوں گے تاہم اکتوبر سے پہلے انتخابات کروانا ناممکن ہے۔ دونوں صوبائی حکومتوں کی جانب سے موقف سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے جواب تیار کرلیا جسے آئندہ کل سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں