(ن) لیگی رہنما ظفر علی شاہ نے ایم کیو ایم ارکان کے استعفوں کی منظوری کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

پیر 17 اگست 2015 16:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) سپریم کورٹ میں مسلم لیگ(ن) کے رہنما ظفر علی شاہ نے ایم کیو ایم ارکان کے استعفوں کی منظوری کیلئے درخواست دائر کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو مسلم لیگ(ن) کے رہنما ظفر علی شاہ نے ایم کیو ایم کے استعفوں کی منظوری کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ایم کیو ایم ارکان نے قومی اسمبلی میں سپیکر کے سامنے پیش ہو کر ایک ایک رکن نے استعفوں کی تصدیق کی تھی اس لئے اب ایم کیو ایم ارکان کو واپس اسمبلی میں لانا غیر آئینی اقدام ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں