وزیراعظم محمد نواز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان، وفاقی وزیر برائے ریاستیں و سرحدی امور اور نیشنل پارٹی بلوچستان کے سربراہ کی ملاقات، ”پر امن بلوچستان“ پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

پیر 17 اگست 2015 17:41

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، وفاقی وزیر برائے ریاستیں و سرحدی امور (سیفران) لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اور نیشنل پارٹی بلوچستان کے سربراہ سینیٹر میر حاصل بزنجو نے پیر کو ایوان وزیراعظم میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران بلوچستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا اور ترقیاتی منصوبوں اور ”پر امن بلوچستان“ کے پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جس کی وزیراعظم کے کوئٹہ کے گزشتہ دورے کے دوران منظوری اور آغاز کیا گیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں