چوہدری نثار علی خان نے اخونزادہ چٹان کے بیٹے کے اغواء کا نوٹس لے لیا

آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا کو بازیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کا حکم

پیر 17 اگست 2015 17:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پیپلز پارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان کے بیٹے کے اغواء کا نوٹس لے لیا ، آئی جی ایف سی کو بازیابی کیلئے ہرممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی پی رہنما اخونزادہ چٹان کے بیٹے کی اغواء پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے تشویش کا اظہار کیا ہے ،چوہدری نثار نے آئی جی ایف سی خیبر پختونخواہ رابطہ کیا ہے اور انہیں اخونزادہ کے 10 سالہ بیٹے کو فوری بازیاب کرانے کے احکامات جاری کئے ہیں ،وزیر داخلہ نے کہا کہ بازیابی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے اور اس حوالے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان کا 10 سالہ بیٹا صبح وین پر سکول جارہا تھا کہ اس دوران 2 موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے وین سے اتار کر اغواء کر لیا تاہم آخری اطلاعات تک اغواء کاروں کی جانب سے کسی قسم کی کوئی تاوان کا مطالبہ نہیں آیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں