سپریم کورٹ کے حکم کے برعکس عہدے پر براجمان قائم مقام چیئرمین پیمرا کو نوٹس ،جواب طلب

15 جنوری 2013ء کو عدالت حکم جاری کرچکی کہ پیمرا قوانین کے تحت کسی شخص کو قائم مقام چیئرمین مقرر نہیں کیا جاسکتا،چیف جسٹس , چیئرمین پیمرا کا تقرر احتیاط سے کرنا چاہیے بعض لوگ سرمایہ کاری کرکے اپنی خواہش کے برعکس میڈیا میں آگئے،جسٹس دوست محمد،سماعت ملتوی