چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ‘سندھ، پنجاب اور الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے پر اتفاق

سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومتیں انتخابی شیڈول کا دفاع کرنے کا فیصلہ

پیر 17 اگست 2015 18:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ، پنجاب اور الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے پر اتفاق کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومتیں انتخابی شیڈول کا دفاع کریں گی۔

(جاری ہے)

پیر کو چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کروانے کے حوالے سے سندھ اور پنجاب حکومتوں اور الیکشن کمیشن میں اتفاق کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن و صوبائی حکومتیں پیش کئے گئے انتخابی شیڈول کا دفاع کریں گے، الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول گزشتہ ہفتے عدالت میں جمع کروایا تھا، جس میں بلدیاتی انتخابات تین مرحلوں میں کرانے کا کہا گیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں