میٹرو بس گارڈز بروقت تنخواہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج‘ ہڑتال باعث کئی گھنٹے تک میٹرو ٹریک بلاک رہا‘ عوام کو شدید مشکلات
آٹھ گھنٹے ڈیوٹی کرتے ہیں پھر بھی تنخواہ وقت پر نہیں ملتی، ہمیں مہینہ بھر میں ایک چھٹی بھی نہیں ، اگر بحالت مجبوری چھٹی کریں تو تنخواہ سے کٹوتی اور جرمانہ عائد کیاجاتا ہے ‘حکومت نے نجی سیکیورٹی کمپنی کو ٹھیکہ دیا لیکن کوئی بازپرس نہیں کر رہی ‘ ملازمین کمپنی نے آپ کو وقت پر تنخواہ نہ دی تو میں کمپنی کے مالک کو گرفتار کروں گا‘اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد کی میٹرو بس گارڈز کو یقین دہانی
پیر 17 اگست 2015 18:15
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) میٹرو بس گارڈز کی وقت پر تنخواہ نہ ملنے پر ہڑتال، کئی گھنٹے تک میٹرو ٹریک بلاک رہا، آٹھ گھنٹے ڈیوٹی کرتے ہیں پھر بھی تنخواہ وقت پر نہیں ملتی، ہمیں مہینہ بھر میں ایک چھٹی بھی نہیں ، اگر بحالت مجبوری چھٹی کرتے ہیں تو تنخواہ سے کٹوتی ہو جاتی ہے، حکومت نے نجی سیکیورٹی کمپنی کو ٹھیکہ دیا لیکن کوئی بازپرس نہیں کر رہی، معمولی باتوں پر جرمانے لگائے جاتے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد کی اس یقین دہانی پر میٹرو بس گارڈز نے ٹریک خالی کر دیاکہ اگر کمپنی نے آپ کو وقت پر تنخواہ نہ دی تو میں کمپنی کے مالک کو گرفتار کروں گا۔
پیر کو میٹرو بس گاڈز جن میں مرد و خواتین شامل تھے نے تنخواہیں نہ ملنے پر میٹروبس ٹریک کو کئی گھنٹے تک بلاک کئے رکھا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج 17تاریخ ہے اور ہمیں ابھی تک تنخواہ نہیں ملی، ہم سخت گرمی میں آٹھ گھنٹے ڈیوٹی کرتے ہیں اور پھر تنخواہ نہ ملے تو ہمارے گھر کے چولہے کیسے جلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہینہ بھر میں ہمیں ایک بھی چھٹی نہیں، اگر کسی بیماری کی وجہ سے چھٹی کر بھی لیں تو تنخواہ سے کٹوتی ہوتی ہے، اس موقع پر خواتین گارڈز نے کہا کہ ہم نے اپنی وردی خود سلوائی ہے، پورے سٹیشن میں کوئی واش روم نہیں ہے اگر ہم کسی دوسری جگہ واش روم کیلئے جاتی ہیں تو تو غیر حاضری لگا دی جاتی ہے اور تنخواہ سے جرمانے کی مد میں رقم کاٹ لی جاتی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں مہینہ میں چار چھٹیاں اور ہماری تنخواہ پندرہ ہزار روپے کی جائے۔ اس موقع پر اے سی اسلام آباد کی یقین دہانی پر گارڈز نے ٹریک خالی کر دیا اور اسسٹنٹ کمشنر نے یقین دہانی کروائی کہ اگر آپ کو تنخواہ نہ ملی تو میں کمپنی مالک کو گرفتار کروں گامتعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار