بھارتی ہائی کمیشنر کی دفتر خارجہ طلبی ، نکیال سیکٹر میں سیز فائر کی خلاف ورزی کیخلاف شدید احتجاج

muhammad ali محمد علی پیر 17 اگست 2015 19:12

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 اگست 2015 ء) بھارتی ہائی کمیشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے نکیال سیکٹر میں سیز فائر کی خلاف ورزی کیخلاف پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بھارت کے ہائی کمیشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ہائی کمیشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کیخاف شدید احتجاج کیا گیا۔ بھارتی ہائی کمیشنر کو بتایا گیا کہ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے باعث 3 افراد شہید جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے۔ بھارتی ہائی کمیشنر کو ہدایت کی گئی کہ بھارت اپنی فوج کو سیز فائر کی خلاف ورزی سے روکے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں