وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے روک دیا

پیر 17 اگست 2015 19:13

وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے روک دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے کابینہ ممبران کو غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے روک دیا۔ پیر کو وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت وفاقی وزیر اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ملک کی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال کا اور مشاہد اﷲ کے انٹرویو سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے تمام کابینہ ممبران کو غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے بھی روک دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں