پاکستان کا بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے ایل اوسی کی خلاف ورزیوں پر احتجاج

بھارت نے 2 ماہ میں 70 بار سیز فائر کے معاہدے کی خلاف ورزی کی، ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی تحقیقات کرائی جائے ، دفتر خارجہ

پیر 17 اگست 2015 19:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے 15 اور 16 اگست کو لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ بھارت نے 2 ماہ میں 70 بار سیز فائر کا معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ بھارت ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی تحقیقات کرائے ۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان دفتر خاجہ کے مطابق بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر دفتر خارجہ طلب کیا گیا او نکیال ‘ کوٹلی سیکٹر پر خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور پاکستان کی طرف سے احتجاجی مراسلہ ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق 15 اور 16 اگست کو کوٹلی کے نکیال سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی جس میں 3 افراد جاں بحق ہوئے جن میں شفیع خان ‘ شاہ پال اور ایک خاتون سائرہ شامل تھی اور 15 افراد زخمی ہوئے۔ بھارت ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کر تحقیقات کرائے اور اپنی فوج کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی سے روکے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ 2 ماہ میں بھارت نے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر 70 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں