ملک کو لوٹنے والے اگر صرف بنکوں کے قرضے واپس کردیں تو پاکستان کو کسی بیرونی امداد کی ضرورت نہیں، اعجازالحق

نیب کو حکومت واپوزیشن سے آزادی دی جائے اورجوڈیشل احتساب بیورو بنایاجائے، وزیراعظم نوازشریف نظریہ پاکستان کے تحفظ کیلئے کام کریں , جمہوریت اس وقت تک کامیاب ہے جب تک اسے جمہوری انداز میں چلائیں، پاکستانی قوم دہشتگردی کیخلاف ایک صفحے پر ہے، انشاء اﷲ ہمیں اس میں کامیابی ہوگی،سابق صدر جنرل محمد ضیاء ا لحق اورشہدائے بہاولپور کی27ویں برسی کے موقع پر فیصل مسجد کے سامنے اجتماع سے خطاب