دہشتگردی کے خلاف آخری جنگ پنجاب میں ہو گی، دہشت گرد تنظیمیں دباؤ کے باعث اکٹھی ہو گئی ہیں، دہشت گردوں کا ہدف بڑی سیاسی شخصیات ہیں، حکومت کو دہشت گردوں کے خلاف ایکشن سے کامیابی نہیں ملے گی، دہشتگردی ختم کرنے کی پالیسی سے کئی درجے آگے بڑھ کر کام کرنا ہو گا، مشاہد اﷲ کے بیان کو اچھالنے کی بجائے سیاسی عسکری قیادت مل بیٹھ کر مسئلہ حل کرے

سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل(ر) اطہر عباس نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 17 اگست 2015 22:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل(ر) اطہر عباس نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف آخری جنگ پنجاب میں ہو گی، دہشت گرد تنظیمیں دباؤ کے باعث اکٹھی ہو گئی ہیں، دہشت گردوں کا ہدف بڑی سیاسی شخصیات ہیں، حکومت کو دہشت گردوں کے خلاف ایکشن سے کامیابی نہیں ملے گی، انہیں دہشت گردی ختم کرنے کی پالیسی سے کئی درجے آگے بڑھ کر کام کرنا ہو گا، مشاہد اﷲ کے بیان کو اچھالنے کی بجائے سیاسی عسکری قیادت مل بیٹھ کرمسئلہ حل کرے۔

وہ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف فائنل جنگ پنجاب میں ہو گی، جس کے بعد دہشت گزدوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شجاع خانزادہ ہمارے استاد تھے، انہوں نے دہشت گردی کے خلاف اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

جنرل(ر) اطہر عباس نے کہا کہ دہشت گرد تنظمیں دباؤ کے باعث اب اکٹھی ہو رہی ہیں اور ان کا ہدف بڑی سیاسی شخصیات ہیں، شجاع خانزادہ جیسی شخصیت پنجاب حکومت کو ضرورت تھی، انہوں نے جو پالیسی واضح کی تھی اب انہیں اس پالیسی سے کئی درجے آگے بڑھ کرکام کرنا ہے، صرف ری ایکشن سے کامیابی نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ مشاہد اﷲ کے بیان پر سیاسی وعسکری قیادت کو مل بیٹھ کر حل نکالنا چاہیے، کیونکہ جن حالات کا سامنا ہے ان میں ایسی باتوں کو بڑھانے سے نقصان ہو گا، بہتر یہی ہے کہ انہیں بند کیا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں