عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان میں اپنے قیام میں توسیع کر دی، ریحام خان بنی گالہ نہ آسکیں ، کراچی میں دورے کو طویل کردیا

سلما ن اور قاسم عمران خان کے ہمراہ نتھیا گلی میں مقیم، مزید چند دن پاکستان میں رہیں گے ، ذرائع

پیر 17 اگست 2015 22:22

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان میں اپنے قیام میں توسیع کر دی، ریحام خان بنی گالہ نہ آسکیں ، کراچی میں دورے کو طویل کردیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے صاحبزادوں سلمان اور قاسم خان نے پاکستان میں اپنے قیام میں توسیع کر دی،وہ عمران خان کے ہمراہ نتھیا گلی میں مقیم ہیں، جبکہ ان کے پاکستان میں موجود ہونے کے دوران ریحام خان بھی اسلام آباد واپس نہ آ سکیں، کراچی میں ہی اپنے قیام کو طول دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے صاحبزادے سلمان اور قاسم خان جو ان دنوں پاکستان آئے ہوئے ہیں، انہوں نے پیر کو برطانیہ واپس جانا تھا تاہم انہوں نے پاکستان میں اپنے قیام میں مزید توسیع کر دی ہے اور وہ ان دنوں اہم سیاحتی مقام نتھیا گلی میں اپنے والد عمران خان کے ہمراہ مقیم ہیں، جبکہ دوسری جانب ان کے قیام کی توسیع ریحام خان کی واپس بنی گالہ رہائش گاہ آمد میں بڑی رکاوٹ بن گئی ہے، اس لئے ریحام خان نے کراچی میں اپنے قیام کو بڑھا دیا ہے،وہ عمران خان کے بیٹوں کی برطانیہ واپسی کے بعد ہی اب بنی گالہ آ سکیں گی، اس سے پہلے وہ کافی دن ہری پور، لاہور میں قیام پذیر رہیں جبکہ اس کے بعد وہ کراچی چلی گئی تھیں اور پیر کو عمران خان کی متوقع برطانیہ روانگی کے بعد یہاں بنی گالہ پہنچنا تھا تاہم انہیں فی الحال واپس آنے سے منع کر دیا گیا اور پیغام دیا گیا کہ سلمان اور قاسم خان ابھی مزید کچھ دن اور پاکستان میں قیام کے خواہشمند ہیں اس لئے وہ ادھر ہی رہیں گے اور تب تک ریحام خان کراچی میں ہی رکیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ شادی سے قبل عمران اور ریحام خان کے درمیان یہ طے پایا تھا کہ جب عمران خان کے بیٹھے سلمان اور قاسم خان پاکستان آئیں گے تو ان دنوں ریحام خان بنی گالہ کی رہائش گاہ میں قیام نہیں کریں گی بلکہ کہیں اور چلی جائیں گی، جس پر عملدرآمد کے تحت ریحام خان دربدر ہیں اورعمران خان کے بیٹوں کی پاکستان سے روانگی سے قبل بنی گالہ نہیں آ سکتیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں