وزیر داخلہ چوہدری نثار کا ترلائی میں نجی بینک میں ڈکیتی کا نوٹس، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او معطل، ایس پی کو شوکاز نوٹس

پیر 17 اگست 2015 22:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں نجی بینک میں ڈکیتی کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کو معطل اور ایس پی کو شوکاز نوٹس جاری کر نے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

پیر کو اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں نجی بینک میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈکیتی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کو معطل کر دیا جبکہ ایس پی کو شوکاز نوٹس جاری کر نے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بینک ڈکیتی کی واردات کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی ہو گی،واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں