ڈاکوؤں نے 3مختلف وارداتوں میں گاڑی ،موٹرسائیکل اور طلائی زیورات چرا لئے

پیر 17 اگست 2015 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) نامعلوم ڈاکوؤں نے 3مختلف وارداتوں میں گاڑی ،موٹرسائیکل اور طلائی زیورات چرالئے۔ تفصیلات کے مطابق جی ٹین تھری محمد اکبر کے گھر سے انعامی بونڈ، طلائی زیورات، موبائل و دیگر قیمتی چیزیں جن کی مالیت 4لاکھ روپے سے زائد سے، نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے۔

(جاری ہے)

تھانہ آبپارہ کی حدود سیکٹر جی سکس ٹو سے نادر علی کی گاڑی ایف ایکسLHR-2271 مالیت ڈیڑھ لاکھ روپے نامعلوم چور گھر کے باہر سے چوری کر کے لے گیا اور تھانہ سبزی منڈی کے علاقے آئی ٹین فورز گھر کے سامنے سے ہنڈا موٹرسائیکل RIM-4748مالیت 70 ہزار روپے گھر کے سامنے سے نامعلوم چور لے گیا۔ پولیس نے محمد شعیب اکرم کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں