عمران خان نے ریحام خان کی پا ر ٹی تقر یبا ت میں شر کت پر پا بند ی لگا دی
منگل 18 اگست 2015 12:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے ان کی اہلیہ ریحام خان آئندہ تحریک انصاف کی کسی بھی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی اور انہیں نہ تو کوئی پارٹی عہدہ دیا جارہا ہے اور نہ کوئی پروٹوکول۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 ہری پور کے ضمنی انتخاب میں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر ریحام خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا۔
عمران خان نے اپنی ٹوئٹس میں کہا کہ ریحام خان تحریک انصاف کے امیدوار کے کہنے پر حلقے میں گئیں اور یہ بات ریکارڈ کا حصہ ہے کہ ریحام خان نے ہمیشہ پی ٹی آئی ممبرز اور خاص طور پر خواتین کی جانب سے بلائے جانے پر ہی کسی بھی تقریب میں شرکت کی۔(جاری ہے)
عمران خان کا کہنا تھا کہ ریحام خان آئندہ تحریک انصاف کی کسی بھی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی کیوں کہ ان کے پاس عوام کی خدمت کرنے کے لئے بہت کچھ ہے اور خاص طور پر اسٹریٹ چائلڈ کے لئے وہ کوششیں کر رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف موروثیت کی شدید مخالف ہے اسی لئے ان کی اہلیہ ریحام خان کو پارٹی پوزیشن نہیں دی جارہی اور نہ ہی وہ خیبرپختونخوا حکومت کا حصہ بن رہی ہیں اور انہیں سرکاری پروٹوکول بھی نہیں دیا جارہا۔چیئرمین تحریک انصاف نے وضاحت کی کہ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 میں ریحام خان نے ان کے کہنے پر دورہ کیا کیوں کہ ہم چاہتے تھے کہ لوگوں کے دلوں میں چھپا خوف نکالا جائے اور خواتین کو ووٹ ڈالنے کے لئے گھروں سے باہر نکالا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دھرنے کی ایک کامیابی یہ بھی ہے کہ نوجوان اور خواتین سیاسی ہوگئے اور ان میں سیاسی سمجھ بوچھ آگئی کیوں کہ سیاسی سمجھ بوچھ کی وجہ سے ہی لوگ اپنے حقوق اور ناانصافی کے خلاف لڑ سکتے ہیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں انوائرنمنٹل کنٹرول کمیٹی اور رن وے سیفٹی کا اجلاس
ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری ..
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ
پاکستان اور آذربائیجان آب و ہوا سے منسلک خطرات سے دوچار ممالک کے طور پر ایک دوسرے کے قریب تر ہیں، مختار ..
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آذربائیجان کے وزیر ماحولیات اور قدرتی وسائل مختار بابائیف کی ملاقات
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 17مئی کو تلور کے شکار کیلئے زمین الاٹمنٹ کیس پر ..
سپیکر سردار ایاز صادق کی سردار سلیم حیدر خان کو گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد
ٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن ٹیکس وصولی کو جدید بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات ..
سینٹرل ایشین والی بال لیگ ٹرافی کی تقریب رونمائی، ایونٹ (کل) سے شروع ہوگا
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
پاکستان اورایگزم بینک کے اقتصادی ترقی کارپوریشن کے درمیان ترقیاتی منصوبوں پرعمل درآمد کے منصوبہ ..
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں