ملک کے اکثر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

منگل 18 اگست 2015 12:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) ملک کے اکثر میدانی علاقوں میں آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران ملک کے بالائی علاقوں (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ ڈویڑن اور کشمیر) میں کم شدت اوروقفوں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ دو روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا .تاہم گوجرانوالہ، لاہور ڈویڑن، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش مظفر آباد میں 17 اور گڑھی دوپٹہ 04 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں44ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ نوکنڈی 43 ،سکھر، سبی42 اور رحیم یار خان میں 41 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں