عمران خان سیاسی جماعت کے ذریعے ملک کی خدمت کررہے ہیں‘ خوشحال اور مستحکم پاکستان میرا اور میرے شوہر کی زندگی کا مقصد ہے‘ پاکستان کی ترقی اور مسائل سے نکالنے کے لئے سیاسی بنیادوں پر کام کیا ، اب میں بچوں کی تعلیم پر توجہ دوں گی

تحریک انصاف کے چیئرمین کی اہلیہ ریحام خان کاعمران خان کے ٹوئٹر پرردعمل

منگل 18 اگست 2015 13:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی جماعت کے ذریعے ملک کی خدمت کررہے ہیں‘ خوشحال اور مستحکم پاکستان میرا اور میرے شوہر کی زندگی کا مقصد ہے‘ پاکستان کی ترقی اور مسائل سے نکالنے کے لئے سیاسی بنیادوں پر کام کیا لیکن اب میں بچوں کی تعلیم پر توجہ دوں گی۔

منگل کو ریحام خان نے عمران خان کے اپنے سیاست میں نہ آنے سے متعلق بیان کے بعد ٹوئٹر میں کہا کہ عمران خان سیاسی جماعت کے ذریعے ملک کی خدمت کررہے ہیں ان کے اس عظیم کام کی بھرپور حمایت کروں گی۔

(جاری ہے)

ریحام خان نے کہا کہ وہ خوشحال پاکستان کے لئے رضاکارانہ طور پر بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں گی۔ ریحام خان نے اپنے شوہر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنی زندگی نظریے کے لئے وقف کی ہے میرے شوہر قوم کے مستقبل کے لئے گھنٹو ں کام کرتے ہیں وہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر لانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے اپنی زندگی پی ٹی آئی کے لئے وقف کردی ہے۔ خوشحال اور مستحکم پاکستان کے لئے کام کررہے ہیں پاکستان کی فلاح کے لئے میرا اور میرے شوہر کا ایک ہی مقصد ہے ۔میں نے پی ٹی آئی کے کاز کو سپورٹ کیا اور خوشحال اور مستحکم پاکستان کے لئے کام کرتی رہوں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں