ہلالِ احمر ”محفوظ، صحت مند پاکستان“ مہم چلائے گا، ڈاکٹر سعید الٰہی
منگل 18 اگست 2015 13:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) ہلالِ احمر پاکستان نے ملک بھر میں اتحادِ تنظیمات مدارس کی شراکت سے محفوظ، صحت مند پاکستان پروگرام، روڈ سیفٹی مہم، نیشنل ایمبولینس سروس قیدیوں کیلئے بلڈڈونرز پروگرام کے ساتھ ”زندگیاں بچاوٴ ،سوچ بدلو اور عوام کو متحد کرو“ کے سلوگن کی منیجنگ بورڈ کے گزشتہ روز منعقد ہونے والے اجلاس میں منظور دے دی۔
چیئرمین ہلالِ احمر پاکستان ڈاکٹر سعید الٰہی کی زیر صدارت منیجنگ بورڈ کے اجلاس میں وائس چیئرمین قمرزمان ، وزارت خزانہ کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری ارشد احمد، قیصر احمد شیخ، مجیب الرحمان شامی، نجیب اللہ ملک، ممتاز حیدر رضوی، ڈاکٹر جمال ناصر، فرزانہ نائیک، میاں محمد حنیف، زاہد علی شاہ، اکرام اللہ جان کوکی خیل، محمد ولی، بشیر احمد اور وزارت سروسز اینڈ ریگولیشن کی ڈاکٹر طلعت جبین نے شرکت کی۔(جاری ہے)
ڈاکٹر رضوان نصیر کا کہنا تھا کہ ہلالِ احمر قیدیوں کیلئے بلڈ ڈونیشن جیسے تاریخی اقدام کا بھی آغاز کیا ہے جس میں ایمرجنسی کی صورت میں بلڈ ٹرانسفیوژن سنٹر کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
قیدی بھی عطیہ خون کی مہم میں حصہ لیں گے ہلالِ احمر نے انہیں اپنے رضاکاروں کے ذریعے مفت قانونی امداد کے علاوہ ان کے خاندانوں کی مدد بھی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ فیملی لِنک پروگرام کی بحالی سے پی آرسی اور آئی سی آر سی میں تعاون فروغ پائے گا تاکہ پاکستان میں اور بیرونِ ممالک میں زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔موجودہ وقت میں کہیں بھی ایسا کوئی پروگرام نہیں جس سے کوئی خاندان اپنے کسی بچھڑنے والے یا لا پتہ فرد کے بارے میں معلومات دے سکے یا کچھ معلومات حاصل کرسکے۔ اِس پروگرام کے تحت ہلالِ احمر ”لاسٹ ہیلپ لائن“ کا آغاز کرے گی۔ جہاں گھرانے کا کوئی بھی فرد اپنے بچھڑنے والے یا لاپتہ ہونے والے کے بارے میں معلومات دے سکے گا۔ یہ معلومات فوری طور پر مختلف ہسپتالوں سے ایمرجنسی یا ایکسڈنٹ کے کیسوں سے متعلق لیے گئے ڈیٹا سے میسج کرکے لاپتہ یا نامعلوم شخص کی معلومات حاصل کرلی جائے گی۔ہلالِ احمر نیشنل ایمبولینس سروس کو بہتر انداز میں منظم کرے گا تاکہ جن علاقوں میں ریسکیو 1122 کی سہولت میسر نہیں وہاں اور پاک چین اقتصادی راہداری کیلئے بھی نیشنل ایمبولینس سروس فراہم کی جائے گی۔ بورڈ میں ہیلپ لائن نمبر 1122 جیسا ہی نمبر استعمال کرنے یا الگ سے ہیلپ لائن بارے بھی تجویز دی گئی۔اُن کا کہنا تھا کہ نیشنل ایمبولینس سروس کالج آئرلینڈ ایمبولینس سروس کالج کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔ جس کی بدولت کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عالمی معیار کے مطابق فرسٹ ایڈ دی جاتی ہے۔ روڈ سیفٹی پروگرام کے تحت ہلالِ احمر تمام ٹیچنگ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ایک فرد تعینات کرے گا جو روڈ حادثات کی وجوہات اور تدارک بارے رپورٹ دے گا تاکہ اِس کی روشنی میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس کے گلوبل روڈ سیفٹی اقدام کے تحت ملکی روڈ سیفٹی قوانین کو بہتر بنا کر عملدرآمد کرایا جاسکے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پناہ کے اشتراک سے پاک بحریہ شفاء ہسپتال کراچی میں پیدائشی قلبی مرض میں مبتلا2 سالہ بچے کے دل کا کامیاب ..
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سےالبرکہ بینک پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ..
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں ..
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کنٹری ہیڈ سید ..
حکومت کی طرف سے کم از کم اجرت 32 ہزار روپے رکھی گئی ہے
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا مختلف ناکوں کا دورہ
ہمارے حکومت کیساتھ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے، عمرایوب
شہداء کے خاندانوں کی حفاظت کیلئے شہداء فورم بلوچستان نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے ..
اسٹریٹجک اداروں کے معروف سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی شاندار خدمات پر سول ایوارڈز سے نوازنے کی تقریب ..
بجلی چوری کا خاتمہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بغیر ممکن نہیں ہے ،بجلی چوری میں افسران ملوث پائے گئے ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ